ویب ڈیسک: 9 مئی کے 13 مقدمات میں نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے ان ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔
سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے۔ عدالت میں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی، اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی، شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچے۔
عدالت میں حاضر ہونے والے ملزمان میں مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ان 13 کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ 9 مئی کے 13 مقدمات میں نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں، اس کے ساتھ ہی عدالت نے ان ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔
