ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے، اسی لئے دہشت گردی پرقابو پانےکی بجائےجرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیکورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس میں پی ٹی آئی شریک نہیں تھی، حالانکہ ملک میں دہشت گردی کے سب سےزیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے، لیکن دہشت گردی پرقابو پانےکی بجائے پختونخوا حکومت جرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے سے متعلق تجاویزآچکی ہیں، صوبائی حکومت کو اس معاملے پر آن بورڈ لینا وفاق کی مرضی سے مشروط ہے، خارجہ پالیسی وفاق کا کام ہے صوبائی امور نہیں۔ یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف دہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ رکھتی ہے.
