سی ٹی ڈی نے دہشتگردی

اسلام آباد، سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، اور اس دوران دہشتگرد بہارہ کہو سے گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شعبہ سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو بہارہ کہو کے کیانی روڈ سے دھر لیا، اور اس کےساتھ ہی وفاقی دارالحکومت میں شرپسندوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے.
اس واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی آفیسر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، دہشتگرد سے ڈیٹونیٹر، فیوز وائر سمیت بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، درج مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے اہم شخصیات کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر خوف و ہراس پھیلاتا تھا، ملزم سے ویڈیو ریکارڈنگ کے آلات، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ملزم سے تحقیقات جاری ہیں، اس دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ،پوپ کا موقف بھی آگیا