ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے گاؤں مرعز میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق صوابی کے گاؤں مرعز مقبر ہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گءے، جاں بحق افراد کی نعشیں باچا حان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں۔
مرعز میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق مردان جبکہ دوسرے کا تعلق زیدہ گاؤں سے بتایا جارہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین آپس میں رشتے دار ہیں. فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر رکھی ہیں. یاد رہے کہ ضلع صوابی کے گاؤں مرعز میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.
