صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں

خیبر پختونخوا: صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سف نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی جبکہ کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔
اس حوالے سے وزیرِ اعلی نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ ہوگا، عباس عراقچی