شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج اتوار کیلئے کرفیو نافذ کردیاگیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد رزمک، میرانشاہ اور میرعلی میں آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میران شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔
حکام نے کہا کہ یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان اسرائیل اور ہندوستان کیساتھ کھڑے ہیں،خواجہ آصف