متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
شیخ عبداللہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔
اماراتی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے، وطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دیربالا، نرہنڈ خوڑ کے مقام پر گاڑیاں ٹکرا گئیں، 5 افراد زخمی