ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے غزہ میں جاری جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اگر ہم فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مطالبات کے سامنے جھک گئے تو غزہ میں دوبارہ جنگ نہیں کر سکیں گے۔
50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے والے ہٹ دھرم اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا مزید کہنا تھا کہ ہم اس جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کوختم نہ کردیں۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کے لیے بہت بڑی شکست ہوگی، ایسی شرائط پرجنگ کا خاتمہ پیغام دیگا کہ اغوا کاری کے ذریعیاسرائیل کو جھکایا جا سکتا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا جب تک تمام مغویوں کو واپس نہ لے آئیں،جنگ کو ختم نہیں کریں گے، حماس کی شرائط پر جنگ ختم کرنیکا کہنے والے اسرائیلی دانشور حماس کا پروپیگنڈا دہرا رہے ہیں۔
