ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عیسائوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر یوکرین کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہے کہ روس 21اپریل رات 12 بجے تک جنگ بندی پر عمل کریگا،ہم یوکرین کی جانب سے بھی جنگ بندی پر عمل کی امید رکھتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ روسی فوج یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے منصفانہ حل کے لیے امریکا، چین اور دیگر ممالک کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے یورپی رہنمائوں کے ساتھ ایک نئی امن تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی اور بالآخر جنگ کا خاتمہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیرس میں یورپی اتحادیوں سے ملاقات کے دوران امن تجویز پر گفتگو کی۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگر ایک پائیدار جنگ بندی ہو جاتی ہے تو امریکا روس پر عائد کچھ پابندیاں نرم کرنے پر تیار ہوسکتا ہے
