ایران امریکا مذاکرات کا ختم

ایران امریکا جوہری پروگرام پر مذاکرات کا دوسرا دور ختم

ویب ڈیسک: ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات کا دوسرا دور مثبت پیش رفت کے اتھ ختم ہوگیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق روم میں عمان کے سفیر کی رہائش گاہ پر امریکی اور ایرانی وفود الگ الگ کمروں میں بیٹھے اور عمان کے وزیرخارجہ نے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور مثبت رہا، مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندہ اسٹیو وٹکوف نے کی جبکہ ایران کے وفد کی سربراہی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔
ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے بتایا کہ ایران امریکا مذاکرات کا دورانیہ 4 گھنٹے جاری رہا اور مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان میں کہا کہ ہم مذاکرات میں کچھ اصولوں اور اہداف پر بہتر تفہیم اور معاہدے تک پہنچ گئے، مذاکرات میں مزید بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وانا میں قبائلی مشران کا جرگہ