عالیہ حمزہ جہلم منتقل

عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیاگیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریماکنڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان جیل نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کوہفتے کواسلام آبادکی مقامی عدالت میں پیش کیاگیا تھا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر پہلے اڈیالہ جیل شفٹ کیاگیا مگر بعد میں انھیں جہلم جیل منتقل کر دیاگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کر لی تھی اور کہا تھا کہ خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ قیدیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  معصوم بچیوں کے خون کے پیچھے مودی کا ہاتھ ہے، گرپتونت سنگھ پنوں