سکیورٹی اہلکار شہید

لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سکیورٹی اہلکار شہید

ویب ڈیسک: لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سکیورٹی فورسز کا اہلکار شہید ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقہ تاجہ زئی خواجہ خیل سڑک پر پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے چھٹی پر آئے ہوئے ایف سی اہلکار کو شہید کردیا۔
شہید ہونے والا اہلکار عطاء اللہ چھٹی پر گھر آیا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا ۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائی کورٹ: اسد قیصر کی 12 جون تک راہداری ضمانت منظور