ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے2افراد زخمی جبکہ50مویشی ہلاک ہو گئے ۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے،آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
