ویب ڈیسک: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے ۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ کہ ایکٹ کے خلاف عدالت جائیں گے۔
اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا ، کسی بھی قسم کی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابلِ مذمت ہے ، چندے سے یتیم خانے چلتے ہیں، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔
