پولیو کا خاتمہ ناگزیر

بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے ۔
اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔
وزیراعظم نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سیکم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کے لیے والدین تعاون کریں، معاشرے کے تمام طبقات پولیو موذی وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خیال رہے انسداد پولیو پروگرام سربراہ کے مطابق پنجاب بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ہونیو الے اجلاس میں وزیر اعظم کو 21 اپریل سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین پلائی جائے گی جب کہ ملک گیر انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکر حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے کیریئر پر ایک نظر