عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ ،5پاکستانی جاں بحق

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3خواتین سمیت 5پاکستانی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی ،بس میں سوار پاکستان سے تعلق رکھنے والی 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق خواتین اور مردوں کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے۔
جاں بحق خواتین میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے ہے اور تیسری خاتون کا تعلق بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد سے ہے۔
مردوں میں ایک بزرگ کا تعلق نواحی گاؤں 39 تھری آر سے ہے اور دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی بیانیہ مسترد، پاک بھارت جنگ بندی میں نے کرائی، ٹرمپ