امریکی فضائی حملوں میں مزید 12

صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں مزید 12 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک: یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں مزید 12 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یمن کے حوثی باغیوں کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکا نے دارالحکومت صنعا کے ضلع فروا میں ایک بازار اور رہائشی علاقے پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہو گئے۔
یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب وسطی صوبہ مارب، مغربی شہر الحدیدہ اور شمالی علاقے صعدہ میں بھی امریکی فضائی حملے کیے گئے۔ ان حملوں میں جانی نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔
یاد رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں مزید 12 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج یمن پر گزشتہ ایک ماہ سے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی کارروائیاں کر رہی ہے، اس دوران علاقہ کا پورا انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔
ان واقعات کے حوالے سے امریکی ذرائع کا کہناہے کہ وہ حوثی دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ خلیج میں بین الاقوامی جہاز رانی پر حملے روکے جا سکیں۔ اس سے قبل جمعرات کو یمن کی راس عیسیٰ آئل پورٹ پر فضائی حملے میں 80 افرادجاں بحق جبکہ 150 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  شکست کھانے کے بعد پاکستان کیخلاف نفرت پھیلانے کی نئی بھارتی چال بے نقاب