غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، 30سے زائد فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے، ان حالیہ واقعات میں 30سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ صیہونیوں نے جنگ بندی معاہدے کے دوران اور مابعد بارود برسانا شروع کر رکھا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں جہاں ایک طرف 30 سے زائدفلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، وہیں پناہ گزین کیمپوں اور ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ، جس سے ان سے سر چھپانے کی جگہ بھی چھین لی گئی ہے۔
اسرائیل نے خان یونس، رفاح، شمالی غزہ، المواسی اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایا، اور اس دوران غزہ میں میڈیکل ٹیم کے امدادی ورکرز پر بھی حملہ کیا، جس میں ان کے 15 کارکن شہید جبکہ متعدد ایمبولینس تباہ ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ہی غزہ میں جاری اس خونیں جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد51ہزار200سے تجاوز کرگئی۔
حماس اسرائیل جنگ میں ایک لاکھ 16 ہزار869 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔ یاد رہے غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے، ان حالیہ واقعات میں 30سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تعلیمی ایمرجنسی نعروں تک محدود: پشاور میں 8لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر