ویب ڈیسک: دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شیخ عبداللہ بن زید النہیان کا استقبال کیا، اماراتی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات شیڈول ہے،اس دوران دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اماراتی وزیر خارجہ اور وزیراعظم کی ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔
