ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 35ہزار 500 ٹیمیںتشکیل دیدی گئیں، سیکورٹی کے سخت انتظامات، 50 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے.
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے پولیس ایمرجنسی سنٹر کے مطابق مہم کے دوران صوبہ کے 36 اضلاع میں مہم 5 دن جبکہ پشاور اور خیبر کے اضلاع میں7 دن جاری رہے گی۔
پولیو ایمرجنسی سنٹر کے مطابق مہم کے دوران 6اعشایہ 53 ملین بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیںگے، مہم کیلئے35 ہزار 500 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جنوبی وزیرستان اپر لوئر میں دو سال بعد پولیو کمپین ہونے جارہی ہے. ٹیمیوں کی سیکیورٹی کیلئے 50 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں.
