منصور علی شاہ نے قائم مقام

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی اس دوران سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اس حوالےسے منعقدہ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لاء افسران اور وکلاء شریک ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی بیرون ملک سے واپسی تک جسٹس منصور بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے.

مزید پڑھیں:  گرمی شدت میں اضافہ، صوبہ کے 10 جنگلات میں آتشزدگی واقعات رپورٹ