ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک

ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن، 21 مشتبہ افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن جاری، 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے، جبکہ ان شرپسندوں کے ٹھکانے مسمار کرنے کے علاوہ انہیں نذر آتش بھی کر دیا گیا ہے۔
ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن جاری، 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش اور مسمار کردیے گئے۔
ڈی پی او ہنگو خالد خان کے مطابق ہنگو کے علاقوں دوابہ اور ٹل میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا گیا، اس آپریشن میں 4 نامزد ملزمان سمیت مجموعی طور پر 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ شر پسند عناصر کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر نذر آتش اور مسمار کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنگو میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہوگا