جج رخصت پر ہونے کے باعث

جج رخصت پر ہونے کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: جج رخصت پر ہونے کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی کر دی گئی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اے تی سی جج امجد علی شاہ آج چھٹی پر ہیں، اس لئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
جج کے رخصت پر ہونے کے حوالے سے تمام ملزمان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جبکہ سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔
جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔
آج ہونے والی سماعت پر دو اہم گواہان مجسٹریٹ مجتبیٰ اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا، مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التواء کا شکار ہے اور اب تک 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خضدار: لیویز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید