ترقیاتی بجٹ کیلئے مشاورتی اجلاس

2025-26کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مشاورتی اجلاس کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 26-2025 کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مشاورتی اجلاس کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس دوران تیسرے سہ ماہی جائزے کیلئے پہلے مشاورتی اجلاس 28 اپریل 2025 تک منصوبہ بندی و ترقیات ڈیپارٹمنٹ کے نئے کمیٹی روم میں ہوگا۔
26-2025 کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مشاورتی اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی کریں، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، سینئر ممبرز بورڈ آف ریونیو اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ہر محکمے کو ترقیاتی بجٹ کا مسودہ تیار کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اجلاس کا شیڈول 15 اپریل کو جاری کیا گیا تھا لیکن اب اسے نظر ثانی کے بعد 18 سے 28 اپریل تک کیلئے شیڈول کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق مختلف شعبوں کیلئے الگ ،الگ دن مختص کئے گئے ہیں18 اپریل کو جمعہ کے روز روڈز، پینے کا پانی اور صفائی، ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی بجٹ پر غور کیا گیا، آج21 اپریل کوشہری ترقی، جنگلات،ریلیف اینڈ ری ہبلی ٹیشن، ماحولیات،22 اپریل کو پانی، صحت،23 اپریل بدھ کے روز انرجی اینڈ پاور، ملٹی سیکٹرل ڈویلپمنٹ،24 اپریل کوجمعرات کے روز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، زراعت، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ،25 اپریل کوجمعہ کے روز ہوم، سٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن، فوڈ، بورڈ آف ریونیو اور28 اپریل کو پیر کے روز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، فنانس، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن، انڈسٹریز، مائنز اینڈ منرلز، لیبر، قانون و انصاف، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سپورٹس، ٹورازم، اوقاف و مذہبی امور، ابتدائی و ثانوی تعلیم، ہائر ایجوکیشن کے محکموں کے ترقیاتی بجٹ سے متعلق امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد صوبے کی ترجیحی منصوبوں کو حتمی شکل دینا،موجودہ مالی سال کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا اور اگلے سال کیلئے بجٹ کی تقسیم پر مشاورت کرنا ہے حکومت کا ہدف ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو عوامی ضروریات کے مطابق مؤثر طریقے سے مکمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی جارحیت: پاک فوج نےعالمی سطح پر اپنی برتری ثابت کر دی