پوپ فرانسس 88 برس کی عمر

عیسائیوں کےروحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں چل بسے

ویب ڈیسک: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ویٹی کن سٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں چل بسے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے، اس عدوران انہیں بیماری کے باعث علالت میں‌داخل کرایا گیا، تاہم چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے، اور انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کا شکار رہے، پوپ فرانسس کا نام خورجے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے مستعفی ہونے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔
عیسائیوں کے مذہبی پیشوا گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث ہسپتال مین داخل کئے گئے تھے، جبکہ انہیں نمونیا کے باعث 5 ہفتے ہسپتال میں گزارنے کے بعد ڈسچارج کیا گیا اور اس کے بعد ہسپتال سے انہیں‌گزشتہ ماہ ویٹی کن ستی منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی، احتیاطی تدابیر کی ضرورت پر زور