پاکستان ریلویز میں اربوں روپے سنگین

پاکستان ریلویز میں اربوں روپے سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز میں اربوں روپے سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز میں مالی بے ضابطگیوں، غبن اور کرپشن کے سنگین انکشافات سامنے آ گئے۔ آڈٹ رپورٹس اور دستیاب دستاویزات کے مطابق ادارے میں 30 اعشاریہ 75 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جنہوں نے پہلے سے خسارے کا شکار ریلوے کو مزید مالی بدحالی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ریلوے انوینٹری، سٹور اور ٹرانسفر کی عدم ایڈجسٹمنٹ میں 30 اعشاریہ 75 ارب روپے کی مالی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئیں، جبکہ آمدن کی وصولی کی بنیاد پر مزید 17 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔
پنجاب میں ریلوے کی زمینوں پر کچی آبادیوں اور دیگر تجاوزات کے باعث ادارے کو 18 ارب روپے سے زائد کا نقصان ریکارڈ کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس وقت ریلوے کی 20 ہشاور 830 ایکڑ زمین تاحال غیر انتقال شدہ ہے۔ ریلوے کے ایندھن کے غلط اور غیر ضروری استعمال سے ساڑھے 5 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کے معاملات میں 5 ارب روپے کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔
علاوہ ازیں، کنٹریکٹرز کے ساتھ 80 کروڑ روپے سے زائد کے غیر تصدیق شدہ معاہدوں کا بھی انکشاف ہوا۔ ریسالپور لوکوموٹو فیکٹری کے کم استعمال کے باعث ادارے کو 40 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ 2019 سے 2023 کے درمیان 18 کروڑ روپے کا قیمتی سامان غائب یا چوری ہوا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز میں اربوں روپے سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں آڈٹ حکام نے ایف آئی اے سے تحقیقات کی سفارش کی ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور قومی ادارے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  کوہستان میں 21ارب روپے سے زائد بے قاعدگیوں کا انکشاف