ویب ڈیسک: محکمہ جنگلات، مقامی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ معدنیات نے کوہاٹ کے علاقوں رکھ ٹوپی اور رکھ سبان میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف مختلف مقامات پر11چھاپے مارے اور36مقدمات درج کرلئے، اس کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔
سونے کی غیر قانونی کان کنی میں گرفتار 4 ملزمان کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے، جبکہ ان سے کان کنی کا سامان بھی ضبط کیا گیا، جس میں4پک اپ گاڑیاں،7موٹر سائیکلیں،61جنریٹرز،17فیول ڈرمز،11بیٹریاں،7خیمے،15پائپ اور دیگر متعلقہ سامان شامل ہے،112ایکسکیویٹرز،80جنریٹرز، 17فیول ڈرمز،20خیمے اور1 ٹریکٹرز کو ناکارہ بنادیا گیا۔
مقدمات میں کمپاؤنڈنگ کے ذریعے 6 لاکھ 85 ہزار4سو روپے جرمانہ اور ہرجانہ بھی وصول کیا گیا ہے، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ایک مشترکہ چیک پوسٹ بھی قائم کی گئی ہے، جہاں 5 مستقل جنگلات گارڈز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
