میرے بیٹے نے اگر کچھ کیا ہے تو سزا دیں، غائب نہ کریں، لاپتہ بیٹے کی ماں

ویب ڈیسک: 7 ماہ سے لاپتہ ماں نے عدالت میں دہائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے اگر کچھ کیا ہے تو سزا دیں، اس طرح غائب نہ کریں، ہمارے خاندان کا کوئی بھی فرد وطن کیساتھ غداری نہیں کر سکتا۔
تفصیلات کے مطابق لاپتا کمپیوٹر آپریٹر محمد عثمان کی گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران والد نے عدالت میں سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ اگر میرے بیٹے نے اگر کچھ کیا ہے تو سزا دیں، اس طرح غائب نہ کریں۔
درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، جس میں لاپتا شخص کی والدہ، وکیل ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔
وکیل نے اس موقع پر بتایا کہ عثمان کو 7 ماہ قبل سفید کپڑوں میں ملبوس افراد نے پولیس کے ساتھ گھر سے اُٹھایا، قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ رپورٹس دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید پڑھیں:  شہریوں کو شدید گرمی کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت