سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 10سےزائددہشتگردہلاک

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، اس دوران 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میانوالی اور محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے مکڑوال میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا، اس دوران 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کے دوران 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، وہیں آپریشن میں مزید دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق آر پی او سرگودھا ریجن شہزاد آصف اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے آپریشن کی نگرانی کی، آپریشن کے دوران ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران و اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر پولیس اور سی ٹی ڈی فورسز کی ستائش کی اور کہا کہ پنجاب پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔ یاد رہے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، اس دوران 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے 36 ہسپتالوں میں انسداد جنسی زیادتی سیل قائم