اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈی آئی خان: کانسٹیبل شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں کانسٹیبل شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے ڈیال روڈ پر کانسٹیبل شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا، اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا۔
یاد رہے کہ ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ارمڑ میں ہولناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 6افراد قتل