ویب ڈیسک: ملکی سیاست پر چھایا جمود توڑنے اور تناو میں کمی کیلئے مذاکرات ناگزیر گردانتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش، ساتھ ہی مذاکرات سے انکار کی صورت میں اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے حکومت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام کو کوئی ریوڑ نہیں، آپ کو ہماری آواز سننا ہوگی، اگر ملک میں استحکام لانا ہے تو عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام کیلئے مضبوط دفاع بھی ناگزیر قرار دیدیا، علامہ راجہ ناصر عباس کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی تو عمران خان اور بشریٰ بی بی اور ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں ہے، اس لئے وہ ہارڈ سٹیٹ بن ہی نہیں سکتا، ملک میں استحکام کیلئے مضبوط دفاع بھی چاہیے ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ ملکی سیاست پر چھایا جمود توڑنے اور تناو میں کمی کیلئے مذاکرات ناگزیر گردانتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش، ساتھ ہی مذاکرات سے انکار کی صورت میں اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
