لاکھوں روپے کی چوری شدہ ادویات

بنوں: ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس سٹور سے لاکھوں روپے کی چوری شدہ ادویات برآمد

ویب ڈیسک: ضلع بنوں: ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس سٹور سے لاکھوں روپے کی چوری شدہ ادویات برآمد کر لی گئیں۔
ڈی ایچ او بنوں ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ ادویات برآمد کر لی گئیں۔ ادویات چوری میں ملوث آفس عملہ سمیت 4 افراد کی شناخت ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ادویات چوری میں ملوث مرکزی ملزم چوکیدار کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر تین ملازمین کے خلاف ڈی جی ہیلتھ کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے-چاروں ملزمان نے مل کر 42 لاکھ روپے مالیت کی ادویات چوری کی تھیں-

مزید پڑھیں:  ہیلتھ افسران سے اضافی چارج کی واپسی کا فیصلہ راہداریوں میں گم، افسران برقرار