ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے، یہ واقعہ مقبوضۃ کشمیر کے ضلع رام بن میں پیش آیا، اس دوران سیلاب نے جہاں 3 افراد کی جان لے لی وہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیاں ملبے تلے بھِی دب گئیں۔
دوسری جانب خراب موسم کے باعث رام بن میں تمام تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے ضلع رام بن میں آج بھی بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے.
