ویب ڈیسک: غزہ میں القسام بریگیڈز کا اسرائیلی فوج پر جوابی وار کرتے ہوئے ان کا ٹیک تباہ کر دیا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے ٹینکوں پر حملے کی نئی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں غزہ شہر کے علاقے التفاح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار سرنگوں سے نکل کر اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے گھات لگا کر اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ یاد رہے 18 مارچ کو اسرائیل نے جنگ بندی توڑتے ہوئے غزہ میں پر فضائی بمباری دوبارہ شروع کردی تھی۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائیاں بھی شروع کردی تھیں۔ گزشتہ روز القسام بریگیڈز نے غزہ کے شمال میں بیت حانون کے قریب اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ غزہ میں القسام بریگیڈز کا اسرائیلی فوج پر جوابی وار کرتے ہوئے ان کا ٹیک تباہ کر دیا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے سپاہی اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنا رہے ہوتے ہیں.
