ویب ڈیسک: امریکا سے تجارتی معاہدے کرنیوالے ممالک کو چین کی وارننگ، کسی فریق نے چین کےخرچے پر معاہدےکیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا سے تجارتی معاہدے کرنیوالے ممالک کو چینی وزارت تجارت نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی فریق نے چین کےخرچے پر معاہدےکیے تو اس کی مخالفت کریں گے، جبکہ جوابی اقدام سے پیشگی خبردار کرتے ہیں، مزید کہنا تھا کہ چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنےکے قابل اور پرعزم ہے۔ یاد رہے بیشتر چینی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے بدستور 145 فیصد ٹیرف عائد ہے جب کہ چین نے بھی امریکی مصنوعات کی درآمد پر 125 فیصد ٹیرف عائد کررکھا ہے۔
