ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

پنجاب: سرکاری سپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

ویب ڈیسک: پنجاب میں سرکاری سپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری رہی، اور تیسرے روز بھی او پی ڈی بند رہپیں، جس سے عوام خوار ہونے لگے۔
پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج جاری ہے، جس کے باعث تیسرے روز بھی او پی ڈیز بند ہیں، ہڑتال کے سبب اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے او پی ڈیز میں کام بند کر رکھا ہے۔ لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں، سروسز ہسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال شامل ہیں، میں معمول کی طبی سہولیات معطل ہیں۔
او پی ڈیز بند ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے مریض، خصوصاً بزرگ، خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی وارڈز میں محدود پیمانے پر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔
ینگ ڈاکٹرز کا مؤقف ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا مطلب عام عوام کو مہنگے علاج کی طرف دھکیلنا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر عوامی مفاد میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
یاد رہے کہ پنجاب میں سرکاری سپتالوں کی نجکاری کیخلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری رہی، اور تیسرے روز بھی او پی ڈی بند رہپیں، جس سے عوام خوار ہونے لگے۔

مزید پڑھیں:  امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف میں 115فیصد کمی پر اتفاق