پیٹرول کی قیمتوں پر عوام کا ردعمل – حکومت کو پیٹرولیم مافیہ نے شکست دے دی

پشاور: حکومت کی جانب سے پیٹرول مصنوعات پر عوام کا شدید ردعمل، حکومت کو پیٹرولیم مافیہ نے شکست دے دی، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے قیمتوں میں کمی ہوئی مگر پیٹرول نایاب ہوگیا، حکومت نے 25 روپے قیمتوں میں اضافہ کرکے ہمیں پریشان کر دیا ، اس حکومت کے پاس ریلیف نام کی کوئی چیز ہی نہیں، قیمتوں میں اضافہ کے فورا بعد ہی شہر سے پیٹرول غائب ، شہریوں کا حکومت سے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ۔