ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں متواتر بارشوں اور گلیشئر پگھلنے سے تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ بڑھنے لگا۔ تربیلہ ڈیم کا پانی ڈیڈ لیول 1402سے بڑھنے لگا، موجودہ لیول1427فٹ لیول تک پانی پہنچ گیا،ا ور اس میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تربیلہ ڈیم کا فل لیول1550فٹ ہے، اب بارش اور گلیشئر پگھلنے سےموجودہ لیول 1427فٹ ہوگیا ہے، تربیلہ ڈیم میں پانی کی امد50300کیوسک ہو گئی ہے۔
تربیلہ ڈیم سے پانی کا اخراج 20000کیوسک ہے تقریبا 30300ہزارچارسو کیوسک پانی تربیلہ جھیل میں سٹور کیا جا رہا ہے، بالائی اضلاع میں بارشوں اور گرمی سے گلیشئر پگھلنے سے تربیلہ ڈیم بھرنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق تربیلہ ڈیم کے 17میں سے 9پیداواری یونٹ چل رہے ہیں، جبکہ 8یونٹ بند ہیں، تربیلہ ڈیم سے 1170میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کو سپلائی کی جارہی ہے۔
