بندوبستی اضلاع میں تعلیمی سہولیات

خیبرپختونخوا: بندوبستی اضلاع میں تعلیمی سہولیات اور داخلے بارے رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے بندوبستی اضلاع میں تعلیمی سہولیات اور داخلے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صوبے کے بندوبستی اضلاع میں 27ہزار811 سرکاری سکولز ہیں، جن میں سے 27ہزار 617 سکول فعال ہیں جبکہ 194 غیر فعال ہیں۔
ان میں سے پرائمری سکولز کی تعداد 22ہزار124 ہے جن میں مسجد یامکتب سکولز بھی شامل ہیں، ان میں سے 21ہزار941 سکولز فعال ہیں جن میں 238 کمیونٹی ماڈل سکولز اور 29 جائیکا پرائمری ماڈل سکولز شامل ہیں، 1310 پرائمری سکولز شہری جبکہ 20 ہزار814 دیہی علاقوں میں ہیں۔
اس طرح 5 ہزار 687 ثانوی سکولز میں 2ہزار624 مڈل سکول ہیں جن میں سے1 ہزار 436 لڑکوں کیلئے اور 1 ہزار 188 لڑکیوں کے لئے ہیں 2ہزار282 ہائی سکول ہیں جن میں سے 1ہزار441 لڑکوں کے اور 841 سکول لڑکیوں کیلئے ہیں اور 770 ہائر سیکنڈری سکولز بھی بندوبستی اضلاع میں قائم ہیں جن میں سے 491 سکول لڑکوں کیلئے اور 279 سکول لڑکیوں کے شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ غیر فعال سکولز میں 164 پرائمری سکولز ہیں جن میں30 لڑکوں کیلئے اور134 لڑکیوں کے لئے ہیں، 19 مسجد سکولز، 9 مڈل سکول ہیں جن میں6 سکولز لڑکوں اور 3 سکولزلڑکیوں کے لئے ہیں، اور 2 لڑکوں کے ہائی سکولز بھی غیر فعال سکولز میں شامل ہیں۔
سہولیات کے حوالے سے درجہ بندی میں92.56فیصد سکولز میں باونڈری وال موجود ہے، 96.37فیصد کو پینے کا صاف پانی میسر ہے 91.32 فیصد سکولز بجلی سے مستفید ہو رہے ہیں95.31فیصد سکولز میں ٹوائلٹ کی سہولت موجود ہے۔
رپورٹ میں پرائیوٹ سکولز کا جائزہ بھی لیاگیاہے صوبے میں 9ہزار21 رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز ہیں جن میں600 سکولز لڑکوں کے اور173 لڑکیوں کے اور 8ہزار248 مخلوط تعلیم کے سکولز ہیں ان سکولز میں1ہزار848 پرائمری سکولز ہیں جن میں سے 3ہزار144 مڈل سکولز، 2ہزار803 ہائی سکولز اور 1 ہزار 226 ہائر سیکنڈری سکولز اورانٹر کالجز موجود ہیں۔
اس وقت سرکاری سکولزمیں کل 4.763 ملین طلبہ زیر تعلیم ہیں جن میں سے 0.196 ملین نرسری میں ہیں، رپورٹ کے مطابق پریپ سے کلاس 5 تک 2.994 ملین بچے ہیں جن کی شرح فیصد65.6ہے کلاس 6 سے 8 تک 9 لاکھ94ہزار882 بچے ہیں جن کی شرح 21.9فیصد ہے کلاس 9 سے 10 تک 4لاکھ54ہزار569 ہے جو9.9فیصد ہے کلاس 11 سے 12 تک 1لاکھ17ہزار911 ہے اور یہ شرح 2.6 فیصد بنتی ہے۔’
یاد رہے خیبر پختونخوا کے بندوبستی اضلاع میں تعلیمی سہولیات اور داخلے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق صوبے کے بندوبستی اضلاع میں 27ہزار811 سرکاری سکولز ہیں، جن میں سے 27ہزار 617 سکول فعال ہیں جبکہ 194 غیر فعال ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 26-2025: پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج شروع ہونگے