ویب ڈیسک: قانونی ٹیم کی عمران خان سے ملاقات طے پا گئی ہے، اس دوران ملاقات کرنے والے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانونی ٹیم کی عمران خان سے ملاقات طے پا گئی ہے، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وکلا رہنمائوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔
فہرست میں سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی اور سمیر کھوسہ سمیت نعیم پنجوتھا، فیصل ملک اور ظہیر عباس چوہدری کے نام شامل ہیں۔ وکلا رہنما بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اہلخانہ بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
