6دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں ،6دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 6دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے زمک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اس دوران موثر کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔
سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی جس میں ایک دہشت گرد ماراگیا جن کی شناخت کمانڈر ذبیح اللہ عرف ذاکر کے نام سے ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا ذبیح اللہ عرف ذاکر سکیورٹی فورسز پر متعدد دہشت گرد حملوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا، ذبیح اللہ عرف ذاکر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ،مزید 2کشمیری نوجوان شہید