ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاکستان کی ترقی کا بل ہے، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔
پشاور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف اور شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کال دی تو ہر آواز پر لبیک کہا، ماضی میں اور آئندہ مستقبل میں عوام کا ساتھ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہبازشریف کی لیڈر شپ میں خیبر پختونخوا میں ترقی ہوگی،قائد نواز شریف کا حکم ہے کہ ملک کے نوجوان کو ملک کی ترقی میں شامل کیا جائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لئے رانا مشہود کو ذمہ داری دی گئی ہے،وہ ہمارا پیغام آگے لے جائیں کہ خیبرپختونخوا کا جذبہ پورے پاکستان سے زیادہ ہے۔
امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے لئے حیات آباد میں دفتر قائم کردیا ہے، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کی حلف برداری کی گئی، ہر یونین کونسل تک یہ سلسلہ بڑھائیں گے۔
