نواز شریف کی طبیعت ناساز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔
صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے لندن پہنچے تھے،وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے، مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔
ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔

مزید پڑھیں:  رستم میں فائرنگ سے سابق ایس ایچ او کا بیٹا جاں بحق