544784 91426452

ملک بھر میں تیل مہنگا جبکہ کرک کے علاقے نوشپہ میں تیل زمین اور برساتی نالے پر بہنے لگا

کرک:ملک بھر میں تیل مہنگا جبکہ نوشپہ میں تیل زمین پر بہنے لگا، ذرائع کے مطابق نوشپہ آئل فیلڈ حکام نے نامعلوم وجوہات پر خام تیل برساتی نالے میں چھوڑدیا، فیلڈ کے قریبی برساتی نالے میں جمع خام تیل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، زمین پر بہنے والی خام تیل سے عمائدین علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

برساتی نالے میں بہائے جانیوالی خام تیل آئل فیلڈ اور قریبی آبادی کیلئے خطرے کا سبب بن سکتا ہے، قومی لویہ جرگہ کا دس روزہ احتجاج  باعث ملک گیر خام تیل کی پانچ روز تک سپلائی بند ہوئی تھی، کرک میں کام کرنیوالی کمپنیوں کے سٹوریج ٹینکوں میں چار روز تک خام تیل جمع کیا جاسکتا ہے، مشفق پرچہ نے کہا کہ نوشپہ آئل فیلڈ کے قریب خام تیل کے معاملے کے بارے مجھے معلومات نہیں۔

مزید پڑھیں:  وانا، میٹرک کے سالانہ امتحانات ڈیرہ بورڈ کے زیراہتمام جاری