اماراتی نائب وزیراعظم کی ملاقات

وزیراعظم سے اماراتی نائب وزیراعظم کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم نے تعلقات کو اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی وعالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
شیخ عبداللہ بن زاید نے یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے یو اے ای کی پاکستان کے لیے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے دوطرفہ تعاون کو مزیدگہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکبہ مارچ، ہزاروں افراد شریک