ویب ڈیسک: سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ایک غیرملکی خاتون ہلاک جبکہ دوغیرملکی سیاح سمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔
گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں غواڑی کے مقام ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک غیر ملکی خاتون سیاح جاں بحق جبکہ 2غیر ملکیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
زخمی ہونے والے تینوں سیاح ایک گاڑی میں سوار تھے، جو لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔
چھاماچھو کے مقام پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
انتظامیہ نے سیاحوں اور مقامی افراد کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ مسلسل بارشوں کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
