اسرائیل بدستور جنگی جنون میں مبتلا

اسرائیل بدستور جنگی جنون میں مبتلا، حالیہ کارروائیوں میں مزید 50فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیل بدستور جنگی جنون میں مبتلا ہے، صیہونیوں کی حالیہ کارروائیوں میں مزید 50فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
غزہ میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے، اس دوران صیہونی کسی بھی رکاوٹ کو خاطر میں لائے بغیر بارود برسائے جا رہے ہیں، کیمپوں سے لے کر ہسپتالوں تک سب تباہ کر دیا، عالمی سطح پر کی جبگ بندی کی کوششوں کے باوجود اسرائیل بدستور جنگی جنون میں مبتلا ہے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کارروائیوں میں مزید 50فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شامل ہیں۔ اس دوران امدادی سامان کا راستہ بھی رکا ہوا ہے۔
ادھر اردن اور مصر نے اسرائیل اور حماس میں 5 سے 7 سال جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں جب کہ منصوبے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے، ان تجاویز سے امکان ہے کہ حالات درست نہج پر آ جائیں گے۔ =

مزید پڑھیں:  محکمہ بلدیات کی پشاور میں جائیداد کی تفصیلات طلب