نیتن یاہو اسرائیل کیلئَے بڑا خطرہ

نیتن یاہو اسرائیل کیلئَے بڑا خطرہ، نفرت انگیز مہمات تشویشناک ہیں، رونن/ یائر

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر بڑھتے مظالم خود اسرائیل کیلئے خطرناک ثابت ہونے لگے ہیں، اس حوالے سے اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیل کیلئَے بڑا خطرہ ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپید نے ملک میں بڑھتی نفرت انگیز مہمات پر شدید تشویش کا اطہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو سیاسی قتل کے خطرات جنم لے سکتے ہیں۔ تل ابیب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یائر لاپید نے کہا کہ سرخ لکیر عبور ہو چکی، ہم نے اگر ہوش نہ سنبھالا تو یہاں سیاسی قتل ہوں گے، شاید یہودی یہودیوں کو مارنے لگ جائیں۔
ان کا اشارہ سکیورٹی ایجنسی شین بیت کے سربراہ رونن بار کے خلاف جاری آن لائن مہم کی جانب تھا، جنہیں نیتن یاہو کی حکومت ان کے عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن نے اسے غیر جمہوری اقدام قرار دیا ہے، اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بھی رونن بار کی برطرفی پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔
رونن بار کے جلد استعفیٰ دینے کے بارے میں یائر لاپید کا کہنا ہے کہ ان کی علیحدگی کا عمل شفاف اور قانونی ہونا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر نے رونن بار کے خلاف سوشل میڈیا پر دی جانے والی قتل کی دھمکیوں کے سکرین شاٹس بھی پیش کیے اور نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ وہ اس مہم کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے 1995 میں وزیر اعظم رابین کے قتل کی مثال دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر نفرت کا بیانیہ نہ روکا گیا تو تاریخ اپنے آپ کو دہرا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آج نیتن یاہو اسرائیل کیلئَے بڑا خطرہ ثابت ہو رہے ہیں، نفرت انگیز مہمات تشویشناک ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر بڑھتے مظالم خود اسرائیل کیلئے خطرناک ثابت ہونے لگے ہیں، اس حوالے سے اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شن بیت کے سربراہ رونن بار نے بیان حلفی میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیل کیلئَے بڑا خطرہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  پانی کی امد میں مسلسل کمی پر خان پور ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب