ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم الارض منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو درپیش ان خطرات سے آگاہ کرنا ہے، جو انسانی حیات کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم الارض منایا جا رہا ہے، ارتھ ڈے کو باضابطہ طور پر پہلی بار 1970ء میں منایا گیا، اس دور میں تقریباً 193 سے زائد ممالک میں لوگوں کو اس دن کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
یوم الارض منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، قدرتی ماحول کی حفاظت، موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔
