27 اپریل تک شدید گرمی

ملک بھرمیں 27 اپریل تک شدید گرمی کی پیشگوئی، حفاظتی اقدامات ناگزیر

ویب ڈیسک: بارشوں کے بعد اب ملک بھرمیں 27 اپریل تک شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی گئی ہے، اس دوران حفاظتی اقدامات ناگزیر قرار دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک بھرمیں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے آج خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کے مزید اور شدید گرم ہونے کی دلیل ہے۔ بہاولنگر اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41 ، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25، اورگلگت میں 22 ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی گرفتار ورکرز کی مدد نہ کرنے پر عاطف خان اور فیصل امین آمنے سامنے